ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے کہا ہے کہ تمام محکمہ جات نکھرا ایبٹ آباد مہم کے دوران موسم بہار کی شجرکاری کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ایبٹ آباد کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں نکھرا ایبٹ آباد مہم کے دوران شجرکاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ڈائریکٹر ٹیکنیکل جی ڈی اے زاہد کاظمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیل/ فیمیل، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، فارسٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔