الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیرمحنت و پارلیمانی اُمور شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ورکرز سے باہمی مشاورت کے بعد اُمیدواران کا اعلان کیا گیا،پی ٹی آئی شانگلہ میں منظم،مضبوط اور متحد ہیں گزشتہ ساڑے تین سال میں شانگلہ کے مختلف ویلج کونسلوں کے سطح پر اربوں روپے کے ترقیاتی کام کئے اور یہ سفر جاری رہے گا۔پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والوں نے شانگلہ پر دودہائی منتخب ہونے کے باوجود یہاں کیا کیاسب عوام کے سامنے ہیں،پی ٹی آئی شانگلہ کو دیگر اضلاع کی طرح ترقیافتہ کررہی ہیں اور یہاں سیاحت کیلئے بے شمار سپاٹس موجود ہیں جنھیں ترقی دے کر یہاں مزید ترقی اور روزگار کو فروغ دیا جائے گا۔کارکنان متحرک ہوکر بلے کو کامیاب کریں تاکہ ترقی کا یہ سفر جاری رہ سکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیرکے روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل میئر کے اُمیدوار وقار احمد خان سمیت مختلف ویلج کونسلوں سے پی ٹی آئی کے جنرل،کسان اور یوتھ اُمیدواران نے بھی ان سے ملاقات کی۔شوکت یوسف زئی نے فیض آباد لینڈسلائیڈنگ حادثے میں جانبحق عبدالکلام کے بیٹے اجمل کو دس لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا اور کہا کہ جان بحق ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہیں،حکومتی امداد کسی کا کوئی نیمول بدل نہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ متاثرہ خاندان کی دادرسی ہوسکیں۔۔