نوشہرہ (مانند نیوزڈیسک) تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی۔موبائیل دوکان (صدیق پلازہ)سے 35 لاکھ کے موبائیل فونز چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔ ملزم کا اعتراف جرم۔مالمسروقہ برآمد۔ حمزہ ساکن پیر سباق نے پولیس کو رپورٹ درج کی۔کہ میرے موبائیل فونز کی دوکان واقع صدیق پلازہ نوشہرہ کینٹ سے رات کو نامعلوم چور دوکان کے تالے تھوڑ کر دوکان میں موجود قمیتی موبائیل فونز جن کی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر لے گئے ہیں۔نوشہرہ کینٹ بازار میں چوری کے وارادت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان نے ASP کینٹ بلال احمد کی سر براہی میں SHO تھانہ نوشہرہ کینٹ رامین خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم /ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے CCTV فوٹیج اور دوسرے شواہد اکھٹا کرکے تفتیش شروع کر دی۔چوکیدار اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔تفتیشی ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت،موجود شواہد اور جدید طریقہ تفتیش سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ملزم کاشف ولد نوشیروان ساکن نوشہرہ کلاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔انجمن تاجران نوشہرہ نے نوشہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہا۔