ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ اگر ہمارا ورکرز خوشحال ہوگا تو صنعت کار خوشحا ل ہو گا اور جب صنعت کار خوشحا ل ہو گا تو ملک خوشحال اور ترقی کرے گا۔ اس لئے ہما ری موجودہ حکومت صنعت کاروں کو زیادہ سے زیادہ مراعات اور سہولیات دے رہی ہے تاکہ ہمارے ملک میں زیادہ سے زیادہ صنعت کار اپنی صنعتیں لگائیں اور ہما رے ملک میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں تاکہ یہاں کا کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہ رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزحطار ا نڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور میں حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے دفتر میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام 15 مختلف صنعتوں کے 40 ورکرز میں کوارٹرز کے الاٹئمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ممبران، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران، صنعتکار، ورکرز اور دیگر بھی موجود تھے۔ ارشد ایوب خان نے ورکر ز ویلفیئر بورڈ کو ہدا یت کی کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ صو بے کا سب سے بڑا صنعتی زون ہے یہاں ہزارو ں ورکرز صنعتوں میں کا م کر تے ہیں ان ورکرز کے لئے تما م سہو لیات کو یقینی بنایا جا ئے اور خا ص کر صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا ئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر کام کرنے والے کسی بھی ورکر کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہ کی جا ئے اگر ایسا کرتے ہوئے کوئی پایا گیا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری ورکرز ویلفیئر بورڈ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا ان صنعت کا روں کے لئے بھی آسانیاں پیدا کریں اور میں ان صنعت کاروں کا بھی شکریہ ادا کر تا ہو ں جنہوں نے یہاں پر سرما لیہ کاری کی اور اپنے یو نٹ لگایا جس سے ہمارے لوگوں کو روزگار ملا۔ ان نے صنعت کا روں کو ہدایت کی کہ وہ ورکرز ویلفیئر فنڈ میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں تاکہ ور کرز کو زیادہ سے زیادہ سہو لیات مل سکیں۔ اجلاس میں صنعت کاروں اور ورکرز نے اپنی مشکلات اور مسائل سے بھی صوبائی وزیر کو آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ارشد ایو ب خا ن نے صنعت کاروں کو ہدا یت کرتے ہوئے کہا کہ جن جن کارخانوں سے آلودہ پانی نکلتا ہے آگے جا کر آبادی کو متاثر کرتا ہے وہ کارخانے چھوٹے چھوٹے ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائیں تاکہ آبادی متاثر نہ ہو۔ صو با ئی وزیر ارشد ایوب خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی کو شش ہے کہ صو بے کے دیگر صنعتی یونٹ کی طرح یہاں پر بھی صحت کی جدید سہولیات کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کے ورکرز کو بھی صحت کی جدید سہولیات مل سکے۔آخر میں صوبائی وزیر نے مختلف 15 صنعتی یونٹس کے40 ورکرز میں کوارٹرز کے الاٹئمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔