جمرود (مانند نیوز ڈیسک) سابق سینیٹر الحاج تاج محمد افریدی نے تحریک اصلاحات پاکستان لنڈی کوتل کے رہنماوُں ملک نثار آفریدی،ولی محمد آفریدی،نیلم شیواری،سعد شینواری،مجیب الرحمان آفریدی،فضل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لنڈی کوتل میں پریس کانفرنس کو سیاق و سباق سے ہٹ کر مخالفین نے پیش کیا جس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں پروپیگنڈوں سے ان کو ورغلایا نہیں جاسکتا ہے عوام کو سیاست میں مذہب کے نام پر مزید دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل اور جمرود میں بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین کی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جو عوام کا ہمارے پارٹی اور ہمارے خاندان پر اعتماد کا مظہر ہے حکمران جماعت سمیت تمام مذہبی و سیاسی پارٹیوں کو عبرتناک شکست دی کیوں کہ یہ صرف انتخابات کے نزدیک وقت میں نمودار ہوجاتے ہے جبکہ ہم سارا سال اپنے حلقے میں موجود اور عوام کی خدمت کررہے ہیں موسمی پرندوں کو عوام مسترد کرررہے ہیں جو خوش آئندہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں مہنگائی و بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہیں غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ظلم ہے بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کے ساتھ جو وعدے حکومت نے کیں تھے ایفا نہیں ہوئے اس لیے قبائیلی اضلاع پسماندگی کی دور میں چلا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے