چترال (مانند نیوز ڈیسک) کیلاش قبیلے کے معروف شحصیت، سماجی کارکن، ہوٹل مالک  عبد الخالق کیلاش کی والدہ شیرکانی  92  سال کی عمر میں فوت ہوئی۔آنجہانی کو کیلاش ثقافت کے  مطابق پورے مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد دوسرے دن سپرد خاک کی گئی۔آنجہانی کی جسد خاکی کو کیلاش قبیلے کے مذہبی عبادت گاہ جستکان میں رکھی گئی تھی۔اس کی سرہانے تعظیم کے طور پر سو، پانچ سو اور ہزار روپے کے نوٹ بھی رکھے گئے تھے۔کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنماء جنہیں مقامی زبان  میں قاضی کہلاتے ہیں وہ باری باری آکر میت کے سرہانے یا پیروں کی جانب کھڑے ہوکر ان کی تعریف کرتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کیلاش قبیلے کے رسم کے مطابق مرد کی مو ت پر تین دن تک مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں جن میں ڈھولک بجاکر   خواتین میت کی گیت  گاتی ہیں، محصوص رقص پیش کرتی ہیں اور مرد بھی نرالی انداز سے ڈھولک کی تھاپ پر روایتی رقص پیش کرتے ہیں اور اس کی دفن کرنے کے وقت ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں۔ جبکہ خاتون کے موت پر ایک سے دو  دن تک رسم ادا کرتے ہیں۔  مگر اس کی دفنانے کی وقت ہوائی فایرنگ نہیں کی جاتی اور اکثر ڈھولک بھی نہیں بجا یا جاتا۔آنجہانی شیرکانی کے موت کا رسم دون دن تک منایا گیا جس میں چالیس بکرے، ایک بیل اور دو بچھڑے بھی ذبح کئے گئے۔ کیلاش لوگ ان جانوروں کو مسلمانوں سے ذبح کراتے ہیں تاکہ میت کیلئے کئے جانے والے صدقے کو وادی میں رہنے والے کیلاش اور مسلمان دونوں کھا سکے۔ شیر کانی کی موت پر وادی بریر اور وادی رمبور سے بھی کثیر تعداد میں کیلاش قبیلے کے  لوگ آئے تھے۔ رات کے وقت ان کو پنیر،لسی اور چپاتی سے تواضع کرایا گیا جبکہ دن کے وقت جب میت کو دفنایا گیا تو مہمانوں کو کھانا دیا گیا جس میں گوشت، دیسی گھی، روٹی اور روایتی طعام جوش بھی شامل تھا۔ جوش ایک حاص طعام ہے جو گوشت کے شوربے میں آٹے کو خوب پکاکر تیار کیا جاتا ہے۔ اس میت میں تقریباً تین کنستر دیسی گھی اور پنیر بھی مہمانوں کو  پیش کیا گیا کھانے کے بعد حاص طور پر مہمانوں کو انگور سے بنی ہوئی شراب جسے دروچ اوغ کہا جاتا ہے وہ بھی پیش کیا گیا۔میت کے دن سے تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کو چائے کے ساتھ بسکٹ اور بیکر بھی پیش کیا جاتا رہا۔جس وقت میت کو قبرستان لے جایا گیا تو اس وقت جستکان میں موجود تمام کیلاش خواتین باہر جاکر بہتے ندی کی پانی سے ہاتھ دھوئے۔ اور مردحضرات نے جب آنجہانی شیرکانی کو دفنادیا جس کے ساتھ اس کی استعمال کی چیزیں بھی قبر میں رکھی گئی تو جس چارپائی میں اس کی لاش قبرستان تک لے جائے گئی تھی اس چارپائی کو بھی اس کے قبر ک اوپر الٹا رکھ کر روانہ ہوئے۔ مردوں نے بھی میت دفنانے کے بعد اسی نہر سے ہاتھ دھوئے اور پھر کھانے میں شریک ہوئے۔ہمارے نمائندے نے حصوصی طور پر دو دنوں سے ان تمام رسومات کی کوریج کیلئے  وادی کیلاش جاکر متعلقہ لوگوں سے بات چیت بھی کرلی۔ لوک رحمت کیلاش کا کہنا ہے کہ ہم اس عقیدے سے یہ جانور ذبح کرتے ہیں تاکہ میت کے  لئے صدقہ ہو اور اس میں پرندوں کو بھی کھلایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو سب لوگ اس کی پیدائش کا خوشی مناتے ہیں مگر کیلاش لوگ  ان کو موت کے وقت بھی انہیں خوشی خوشی رحصت کرتا ہے اور اس وقت بھی ڈھولک بجاکر محصوص رقص پیش کرتے ہوئے گیت گاتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے