الہ ڈھنڈڈ (مانند نیوز ڈیسک) حُجرہ ہارون رشید خان ( مرحوم ابراھیم خیل ) پانچ اقوام بٹ خیلہ کے قومی جرگہ کا ایک میٹنگ فلک ناز خان سابقہ ایس ایس پی ( سربراہ جرگہ ) کی زیر صدارت مُنعقد ہوا۔جس میں بٹ خیلہ کے پانچ اقوام کے نُمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔میٹنگ میں مُختلف قومی مسائل پر بات چیت کی گئی۔میٹنگ کے ایجنڈہ میں سب سے اہم مثلہ نہر اپر سوات پر شرکاء نے اپنے اراء کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔کہ حکومت نے 1907 میں ایک تحریری معاہدہ کے تحت پانچ اقوام کے مالکان اراضی سے نہر کی تعمیر کے لئے اراضی اجارہ پر لی تھی۔مگر نہائت افسوس کا مُقام ہے کہ حکومت نہر سے خود اربوں روپیہ امدن بجلی کی مد جبکہ تقریباً دس کروڑ روپیہ مالیہ کی مد میں وصول کر رہی ہے۔جبکہ مالکان کو 1907 کے معاہدہ کے تحت آبی اراضی کا مُبلغ 60 روپیہ اور بارانی آراضی کا فی ایکڑ اجارہ مُبلغ 30 روپیہ کے حساب سے دیا جا رہا ہے۔اگرچہ اصول عدالت کی طرف سے جدید معاہدہ مالکان سے کروانے کا حُکم دیا جا چکا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔کہ اگر عدالتی فیصلے پر جلد از جلد عمل نہ کیا گیا تو اپنی حقوق کی وصول کے لئے روڈ بندش اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے سے گریز نہیں کرینگیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے