جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرکے جمرود سپورٹس کمپلکس میں میجر گیمز کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری تھے جنہوں نے میجر گیمز کا افتتاح کیااس موقع پر سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا عامر سلطان ترین، ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی،ڈی جی سپورٹس کے پی خالد خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس خیبر حسیب الرحمن،تحصیل چیئرمین الحاج سید نواب آفریدی، ڈائریکٹر سپورٹس مرج اضلاع پیر عبداللہ شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ صوبائی امیدوار پی کے 106 حاجی امیر محمد خان آفریدی،ڈی ایس او خیبر راہد گل ملاگوری سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔میجر گیمز  22 فروری سے 27 فروری تک پشاور کے مختلف کھیلوں کے میدانوں پر کھیلے جائینگے ضم اضلاع میجر گیمز میں 3631 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔میجر گیمز میں فٹ بال، والی بال، کبڈی، ہاکی، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔فٹ بال طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور، والی بال اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، کبڈی مہمند، ہاکی اسلامیہ کالج، باسکٹ بال اور اتھلیٹکس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔کھلاڑیوں میں کٹس اور دیگر سامان تقسیم کردی گئی ہے۔ضم اضلاع میجر گیمز میں سات ضم اضلاع، ضلع خیبر، مہمند، باجوڑ، اورکزئی،ساوتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان،کرم، سب ڈویژن ٹانک، سب ڈویژن پشاور، سب ڈویژن کوہاٹ، سب ڈویژن ڈی آئی خان،سب ڈویژن بنوں،سب ڈویژن لکی کے کھلاڑی حصہ لیں رہے ہیں۔ضم اضلاع میجر گیمز کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے جانب سے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے تین سال کے لئے خیبر پختونخوا کے کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور بہتر کرنے کے لئے 7 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔قبائلی اضلاع میں بھی کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے رقم مختص کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمرود سپورٹس کمپلیکس کے اپگریڈیشن کے لئے 29 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں جبکہ تیراہ،ملاگوری،زخہ خیل اور دیگر علاقوں میں بھی گراونڈ کی تعمیر جاری ہے۔انہوں  نے کہا کہ کرم،خیبر،باجوڑ،مہمند،وزیرستان میں خطیر رقم سے سپورٹس کمپلیکس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ باجوڑ کیلئے 279 ملین،مہمند کے لئے 70،خیبر 289،اورکزئی 335 ملین،جنوبی وزیراستان 177،کرم 595 او ر145، اورشمالی وزیرستان کے لئے 253 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے کمپلیکس بھی بنائے گئے ہیں۔اسی طرح سب ڈویژن کوہاٹ،پشاور، بنوں،ٹانک اور ڈی آئی خان میں بھی میدانوں کو بھی بہتر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کے ضم اضلاع اورسب ڈویژن کیلئے 2204 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز، قبائلی مشران،علماء،صحافیوں اور عوام نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے چند لوگوں کی خواہش سے پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتے یہ ملک تاقیامت قائم رہنے کے لئے بنا ہے۔اس ملک کے دشمن اپنے سازشوں میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔یہ ملک تاقیامت قائم و دائم رہیگا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سپورٹس میلوں کا انعقاد اس ملک و علاقے میں امن کو دوام دینے کے لئے کار آمد ثابت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے