پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) کے نواحی علاقے تائیدہ میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان، اے سی عامر، ڈی ایف او محمد اسماعیل خان، مختلف محکموں کے افسران اورکثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک نے کہا کہ ضلع کرم ہر قسم پودوں اور درختوں کیلئے موزوں علاقہ ہے اور پلانٹس فار پاکستان ڈے کے موقع پر قبائل کی دلچسپی قابل قدر ہے اس سے علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا کلین اینڈ گرین پاکستان پروجیکٹ کے تحت ضلع کرم کے تینوں تحصیلوں اپر، لوئر اور سنٹرل کرم میں پچیس لاکھ پودے لگانا ٹارگٹ ہے اور اب تک بارہ لاکھ تک پودے لگائے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ذیادہ سے ذیادہ پودے لگا کر اپنے وطن کو سر سبز و شاداب بنانے میں کردار ادا کریں اور آنے والے نسلوں کو صاف و شفاف ماحول فراہم کریں انہوں نے کہا کہ صرف درختوں اور پودوں کی کاشت نہیں بلکہ ان کی نگہداشت بھی انتہائی ضروری ہے قبائلی عمائدین جلال بنگش، محمد تقی، لائق حسین اور دیگر نے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ضلع کرم میں بہت سے زمینیں بنجر پڑی ہیں لہذا محکمہ جنگلات ان زمینوں میں درخت لگا کر ان میں پلانٹیشن کرکے ان کو آباد کریں تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر واصل خان نے پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر شجر کاری کا افتتاح کیا اور لوگوں میں مفت پودے تقسیم کئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے