ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) سربراہ ہنگو پولیس اکرام اللہ خان(PSP) کاتحصیل ٹل اورماموں خوڑہ چیک پوسٹ کادورہ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان نے علاقائی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پیرکیدن  دوابہ شہر اورماموں خوڑہ  چیک پوسٹ کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان دورے کیدوران دوابہ بازار پہنچے اورسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پرایس ایچ او دوابہ نور محمدخان بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے۔اس موقع پرڈی پی اونیایس ایچ او دوابہ نورمحمدخان اورمتعلقہ پولیس افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلانمبرموٹرسائیکل،رکشوں اورکالیشیشیوالی گاڑیوں کیخلاف کاروائی تیزکریں اورسیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتے۔بعد ازاں ڈی پی اونے تھانہ دوابہ سیملحقہ چیک پوسٹ ماموں خورہ  کا دورہ بھی کیا اوروہاں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کوڈرگزڈیلروں،نان کسٹم پیڈگاڑیوں اورجرائم پیشہ عناصر کی نقل وحرکت  پرکڑی نظررکھنے کی سخت ہدایات جاری کئے۔پی ایس پی افیسراکرام اللہ خان نے  پولیس اہلکارپرزوردیا کہ وہ روزمرہ معاملات میں شہریوں کو زیادہ سیزیادہ ریلیف فراہم کرنیکی کوشش کریں۔اختیارات سیتجاوز،فرائض میں کوتاہی اورکرپشن کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے