اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) اپر چترال میں پہلی بار لیویز دربار کا انعقاد کیاگیا۔ لیویز فورس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں لیویز دربار منعقدہوا۔دربار کے موقع پر لیویز کے جوانوں نےفرداً فرداً مسائل کے انبار لگادئیے۔ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز اپر چترال کا تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی۔ اپر چترال کے ہیڈکوارٹر میں لیویز کے جوانوں کے لئے دربار کاانعقادکیا گیا۔ جس میں منظور احمد افریدی ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ لیویز فورس اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر/ڈپٹی کمانڈنٹ لیوز فورس اپر چترال شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرموڑکہو/تورکہوربنواز،سپرینٹنڈنٹ مطیع الرحمان، معراج سپرینٹنڈنٹ لیویز فورس اپر چترال اور لیویز فورس کے صوبیداروں سمیت تمام جوانوں نے شرکت کی۔لیویز فورس کے جوانوں نے فورس کو درپیش چیدہ چیدہمسائل کمانڈنٹ چترال لیویز اپر چترال کے گوش گزار کئے۔ کمانڈنٹ لیویز فورس نے جوانوں کے تمام مسائل غور سے سن لئے اور تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ صوبیدار عبدالرحمن نے ڈپٹی کمشنر کو منصب سنبھالنے کے بعد لیویز فورس کی تاریخ میں اپر چترال میں پہلی مرتبہ جوانوں کے لئے دربار منعقد کرنے اور ان کو درپیش مسائل کو حل کے یقین دہانی کرنے پرڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ چترال لیویز فورس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے تمام مسائل جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔