باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر کی طرح  ضلع باجوڑ  میں بھی وزیراعظم پاکستان کے مہم پلانٹ فار پاکستان ڈے منایا گیا۔  ڈی ایف او محیب اللہ داوڑ نے اس موقع پر پودا لگایا۔ڈی ایف او محیب اللہ داوڑ نے تحصیل برنگ علاقہ کوہی سر میں پودا لگاکر مہم کاآغاز کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایف او محمد الیاس، قبائلی عمائدین، طلبہ اور محکمہ جنگلات کے جملہ سٹاف اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈی ایف او محیب اللہ داوڑ نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان شجرکاری موسم بہار کاآغاز ہوچکاہے پہلے مرحلے میں چالیس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں انکا کہناتھا کہ درخت لگائیں گے تو حیات پائیں گے۔آنے والے نسلوں کی زندگی ان ہی درختوں پر منحصر ہیں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے اسکی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے بلکہ درخت ہمیں آکسیجن پہنچاتے ہیں اورفضاء آلودگی کو ختم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ضلع کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے آفسران کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے آفس گلی محلوں میں پودے لگائیں شجر کاری مہم کے دوران عوام میں شعور وآگاہی کے لیے واک کابھی اہتمام کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے