اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج (بدھ کو) دو روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے،کابینہ ارکان سمیت اعلی سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا، دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان آج(بدھ کو) شام ماسکو پہنچیں گے، جہاں روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم کل(جمعرات کو) فروری کو روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ عمران خان دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی، اس کے علاوہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی کی جائے گی۔عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا کیونکہ پاکستان روس کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم عمران خان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے اوروزیراعظم اس کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے