لندن (مانند نیوز ڈیسک) یورپی ملکوں نے روس کی معیشت پر حملہ کر دیا۔ برطانیہ نے پانچ روسی بینکوں کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ بورس جانسن نے تین روسی ارب پتی شخصیات پر سفری پابندیوں کا اعلان بھی کیا۔ جرمنی نے روس کے ساتھ نارڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبہ روک دیا۔ یورپی یونین نے روسی  پارلیمنٹ کے تمام ارکان پر پابندیاں عائد کر دیں۔ روس کی امریکی ڈالر تک رسائی روکنے اور برآمدات، درآمدات پر پابندی پر بھی غور جاری ہے۔ امریکا نے روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کیں۔ ان اداروں میں ڈبلیو ای بی اور روس کا ملٹری بینک شامل ہے۔ بائیڈن نے روسی معیشت کے کچھ حصوں کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے منقطع کرنے کا اعلان کیا۔ پیوٹن کے قریبی سیاستدانوں اور ان کے خاندان کے خلاف مزید پابندیاں بھی متوقع ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے