نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آ رہے ہیں۔بھارت میں کئی روز قبل اسکول کی طالبات کے حجاب پر پابندی سے شروع ہونے والا معاملہ اب دیگر اداروں میں بھی پہنچ گیا ہے۔اسلامو فوبیا کا تازہ ترین واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک بینک نے حجاب پہنی خاتون کو کیش دینے سے انکار کر دیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کیش لینے کے لیے بینک گئی تو کاؤنٹر پر بیٹھے بینک ملازم نے کہا کہ حجاب نہیں اتارو گی تو کیش نہیں ملے گا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بینک اہلکار نے متاثرہ خاتون سے اپنے رویے پر معافی مانگی۔دوسری جانب جب بینک کے اعلی حکام نے متاثرہ خاندان کو ملازم کو فارغ کیے جانے کا پیغام دیا تو خاتون کے اہلخانہ نے بینک حکام سے اپیل کی کہ ملازم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوکری سے فارغ نہ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے