لوئر دیر (نمائندہ مانند) دیرلوئرمیں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی اور جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ جبکہ دیرلوئر میں بلدیاتی انتخابات 3789امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائی ہے تفصیلات کے مطابق خبیر پختونخوا کا ضلع دیرلوئر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 31مارچ کو ہو گی جبکہ 26دیرلوئر ریٹرنگ آفیسر زسے مجموعی طور پر3789امیدواروں نے کاعذات نامزدگی جمع کرائی ہے الیکشن کمیشن دیرلوئر کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع دیرلوئر کے سات تحصیلوں کے چیرمین شپ کیلئے89 امیدوارویلج کونسلوں چیرمینوں کیلئے 1509کسان نشست کیلئے869 خواتین نشست کیلئے495 یوتھ نشست کیلئے 810جبکہ اقلیتی نشست کیلئے17 امیدوار کھڑے ہیں اور ریٹرنگ آفیسرز کے ساتھ تمام امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ…