سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے سیدو شریف کیجولٹی ہسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں عوام کوفراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر فضل حکیم خان کیجولٹی کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور وہاں پر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پرزیر علاج مریضوں نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں اور عوام کو طبی سہولیات بروقت فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کا ہسپتال سہولیات پر اطمینان کا اظہار خوش آیند ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے