لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش قومی مفادات کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، اپوزیشن صرف اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے، عوام جا ن چکے ہیں اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، قوم وزیراعظم عمران خان کے سا تھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے