نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین میں جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے دنیا میں امن کے لیے فوری طور پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور روسی صدر کے نام پیغام میں کہا کہ پہلے ہی کافی لوگ مر چکے ہیں، انسانیت کے نام پر یوکرین سے روسی فوج واپس بلائی جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین روس تنازع بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی اور تنازع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹریس نے روس پر زور دیا ہے کہ پیوٹن اپنی فوج کو یوکرین پر حملے سے روکے، صدر پیوٹن امن کو موقع دیں۔سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس یوکرین کی درخواست پر بلایا گیا۔