کراچی (مانند نیوز ڈیسک) روس کے یوکرین پر حملوں کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس مندی کی لپیٹ میں آ گئیں۔ جاپان،چین،سنگاپور میں سٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد تک مندی ریکارڈ کی گئی۔سینسیکس انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد مندی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ ممبئی میں دوران ٹریڈنگ انڈیکس 55ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر موجود رہا۔بڑے زرعی ملک یوکرین پر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر غلے کی قیمتوں میں 5 فیصد تک اضافہ ہوا۔ سنگاپور کی مارکیٹس میں گندم کی قیمت میں 5.5 فیصد، مکئی میں 4 اور سویابین کی قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے