کیف (مانند نیوز ڈیسک) یوکرین نے روس کے 5 فوجی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر حملے کے اعلان کے بعد کیف، خرکیف، ڈنباس اور بلیک سی پورٹ سمیت یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔امریکا، برطانیہ، جرمنی اور اقوام متحدہ سمیت سمیت متعدد یورپی ممالک کی جانب سے روسی حملے کی مذمت کی گئی جبکہ یوکرین کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم شہروں پر آرٹلری اور میزائل حملے نہیں کئے جا رہے۔اب یوکرین کی فوج کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقے لوہانسک میں 5 روسی طیارے مار گرائے ہیں۔یوکرینی فوج کا مزید کہنا ہے کہ لوہانسک میں ایک روسی ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے