کرک (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبنوشی نے جمعرات کے روز ضلع کرک کے تین ڈیموں کا دورہ کرکے ان کا مختلف پہلوؤں سے معائنہ کیا۔چیئرپرسن آسیہ صالح خٹک کی زیر قیادت وزٹنگ وفد میں ایم پی ایز رابعہ بصری، میاں نثار گل، میر کلام اور ملک ظفر اعظم شامل تھے۔ تینوں ڈیموں کے موقع پر وفد کو آبنوشی کی درجنوں سکیموں میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ اور زیر تعمیر سکیمیں معمولی رقوم کی لاگت سے بحال ہو سکتی ہیں تاہم فی الحال عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور ہزاروں روپے کی لاگت سے ٹینکر ز کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔اسی طرح کئی ٹیوب ویل شمسی توانائی میں معمولی نقص کے باعث بند پڑے ہیں اور ان کی مرمت و بحالی کی فوری ضرورت ہے جبکہ کئی سکیمیں لیکیج اور کئی پائپوں کی عدم موجودگی کے باعث بیکار ہو رہے ہیں۔اسی طرح ڈیموں اور نہروں سے متعلق مسائل بھی کمیٹی کے سامنے پیش کئے گئے۔چیئرپرسن آسیہ صالح خٹک نے ان مسائل کے جواب میں محکمہ آبنوشی کے افسران سے ان کی وضاحت سننے کے بعد یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی پشاور جاکر ان تمام منصوبوں کی تکمیل و بحالی کے عملی اقدامات کیلئے فوری فیصلے کرے گی اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور اداروں کی مدد حاصل کی جائے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام آبنوشی و آبپاشی سکیموں کی تکمیل کیلئے وقت کا تعین کر کے اہداف مقرر کریں اور ان کے حل کیلئے عملی ایکشن پلان پیش کریں۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ زیبی ڈیم سے گریویٹی کنکشن آئندہ ایک دو ہفتوں میں مکمل کر کے پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔تمام کمیٹی ممبران نے بھی عوام کو مطمئن کرنے کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلانے کے لئے اظہار خیال کیا جبکہ معززین نے اس دور افتادہ علاقہ کا دورہ کر کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے