ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز نے یکم مارچ 2022 سے شروع ہونے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر امتحانات کی روشنی میں پاکٹ گائیڈ زکی پرنٹنگ،اس کی فوٹو کاپی کرنے اور فروخت پر پابندی لگائی ہے۔امتحانی ہالوں میں نقل کی روک تھام اور متحانی عمل کو شفاف بنانے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہالوں کے 500 میٹر کے قریب فوٹو کاپی مشینوں کے استعمال اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگائی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مذکورہ حکم یکم مارچ 2022 سے عرصہ 30 آیام کیلئے نافذالعمل رہے گا جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے