لوئر دیر (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ سپورٹس لوئر دیرکے زیر انتظام شجر کاری مہم کا آغاز،ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسرابرار احمدنے لعل قلعہ گراونڈ میدان میں پودا لگاکر کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عون حیدر گوندل اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواخالد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد،ڈسٹرکٹ یویھ آفیسر ملک شہزاد طارق اور تحصیلدار لعل قلہ سعیدالرحمن نے لعل قلعہ کے گراونڈ میں کا پودا لگاکرکلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، بعدازاں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابرار احمد اور یوتھ آفیسر ملک طارق شہزاد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پودے لگانا اگرایک طرف صدقہ جاریہ ہے تودوسری جانب ذیادہ پودے لگانا الودگی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے انہوں نے علاقائی عمائدین،نوجوانوں اور سکولوں کے طلباء پر بھی زور دیا کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس مہم میں بھر پور حصہ لیں اور اس مہم کو کامیاب بنائے تاکہ علاقے کے حسن کیساتھ ساتھ ماحولیاتی الودگی پر قابو پایا جاسکے،ابراراحمد نے مزید کہاکہ شجر کاری سے نہ صرف تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا کے بری اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے سیروسیاحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ لوئردیر میں کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائنگے اور لوئر دیر کے کھیلوں کے میدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے پودے لگوائے جائنگے تاکہ الودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کی چیلنجز سے نبرد ازما ہوسکے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔