باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی زیر صدارت 28 فروری 2022 سے شروع ہونے والے انسداد  پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہباز خان، محکمہ صحت   این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شفیق احمد، ریسکیو آفیسر محمد سعد خان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد پولیو سے متعلقہ افسران  محکمہ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی کہ 28 فروری 2022 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروئیکار لائی جائیں۔تاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران انکاری والدین کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور علماء کرام سے تعاون کی اپیل کی اور والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے دو قطریں ضرور پلائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے