بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) نیبر ہوڈ کونسل ثمن آباد سے جنرل کونسلر کے آزاد امیدوار شکیل اختر نے کہا ہے کہ وہ عر صہ دراز سے اہل محلہ کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کر رہے ہیں اسلئے محلہ کمیٹی کی خواہش اور مشورے سے بلدیاتی الیکشن لڑ رہا ہوں تاکہ مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہریوں کی خدمت موثر طریقہ سے کر سکوں میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو اپنی کونسل کی گلی کوچے کی پختگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کیلئے کھیل کے گراؤنڈ کا بھی بندوست کروں گا تاکہ وہ منشیات اور برائیوں سے دور رہ سکیں انھوں نے کہا کہ شہری سہولتوں کی فراہمی اور مقامی مسائل کے حل میں بلدیاتی نمائندے کا کردار انتہائی اہم ہے جبکہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اور اس کا سوچ سمجھ کراستعمال ہماری مذہبی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے ہے انھوں نے کہا کہ اہل اور دیانتدار بلدیاتی نمائندوں سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اسلئے برائیوں اور منشیات سے پاک معاشرے کے قائم کیلئے ووٹ کے استعمال میں ذمہ داری کا ثبوت دیں۔