ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور پرو چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(AUST) کی کارکردگی صوبہ کی 32یونیورسٹیوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ جہاں مائننگ اور منرل انجنیئرنگ شعبہ جات کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ یہ شعبہ بھی فعال ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز (AUST)  کے دوسرے کانووکیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سال 2017سے 2020تک تعلیم مکمل کرنے والے سات سو طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 50طلباء و طالبات میں میڈل تقسیم کئے۔ کامران بنگش نے کہا کہ 55پی ایچ ڈی ڈاکٹروں کے ساتھ (AUST)  نے 320تحقیقی مقالے شائع کرکے خود کو صوبہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی منوایا اور ہم چاہتے ہیں کہ (AUST) صوبہ کی دیگر یونیورسٹیوں کابین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق کروانے میں ہراول کا کردار ادا کرے تاکہ خیبر پختونخوا کو ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ صوبہ بنانے کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے (AUST)  کو سال 2015میں یونیورسٹی بنایا اور علم دوستی اورامن و آشتی کی گہوارہ اس دھرتی نے صوبہ، ملک اور بین الاقوامی سطح تک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی کھیپ پہنچانے کا کامیاب سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس یونیورسٹی ایڈمن بلاک، گرلز ہاسٹل، وی سی اور فیکلٹی گیسٹ ہاؤس کی تعمیر پر مبنی دو بڑے منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے۔ صو با ئی وزیر نے کہا کہ آج ہم سب کے لئے بڑی خوشی کا دن ہے اور میں فا رغ التحصیل طلباء طالبات کے والدین اور اسا تذہ کو مبا رک باد پیش کر تا ہو ں۔انہو ں نے کہا کہ ہزارہ کی دھرتی کی یہ ڈیما نڈ تھیں کہ یہا ں کے نوجوا نو ں کے لئے ایک مادر علمی قا ئم ہو جس پر پا کستا ن تحریک انصا ف کی صو با ئی حکو مت نے ہزارہ کے لو گوں کو ایک تحفہ دیا کیو نکہ ہزارہ علم دوستی و آشتی کی سر زمین ہے یہ اد ارہ جس طر ح ہزارہ کے نو جوانوں کو علم سے روشناس کروا رہا ہے اور یہاں سے فارغ ہو نے وا لے گریجو یٹسپو ری دنیا کے لئے فخر ہو نگے۔انہو ں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا ہا ئیر ایجو کیشن کی کو شش ہے کہ ہما رے کا لجز اور یو نیو رسٹیو ں سے فا رغ ہو نے وا لے گریجو یٹس روز گار کی تلاش کے بجا ئے خود روز گار دینے وا لے ہو ں۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستا ن عمرا ن خان کا ویژن ہے کہ نو جوا نوں کو قیادت ملے ہما ری یو تھ مضبو ط ہو۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی کی بیس ماہ کی کارکردگی کو نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ (AUST)  میٹریل، منرل اینڈ مائننگ انجنیئرنگ کی تعلیم دینے والا پہلا ادارہ ہے جو تحقیق کی راہ ہموار کرکے ملکی صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی ساتھ ساتھ نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم سے مزین کرکے باعزت روزگار دینے کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں معدنیات کا بڑا خزانہ ہے جسے حطار انڈسٹری میں زیر استعمال لا کر ملکی ضروریات پوری کرنے اور روزگار فراہمی کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی تعلیم اور منیجمنٹ کے ساتھ تحقیق پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے 2/3سالہ تحقیقی پروگراموں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کیلئے خطیر رقم کا بندوبست بھی کیا گیا  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ (AUST)  نے ترکی کی چار یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے کر کے اپنے طلباء کی وہاں رہائش، سفری اخراجات اور وظائف فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ کی بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے ساتھ شعبہ فارمیسی کا معاہدہ بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جہاں طلباء کو خاطر خواہ سہولیات میسر ہوں گی۔ ڈاکٹر طاہر عرفان نے بتایا کہ یونیورسٹی حدود میں زیتون فارم قیام کیلئے بھی وزیر اعظم نے خود منظوری دے رکھی ہے اور یونیورسٹی کا نظام کار جدید اصلاحات کے تحت بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے کونووکیشن کے بعد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء طالبات کی تعداد 3ہزار تک پہنچ چکی ہے جنہیں اپنے تجربات شیئر کرنے کیلئے یونیورسٹی کے ساتھ روابط برقرار رکھنا ہوں گے۔آخر میں صو با ئی وزیر نے سال 2017سے 2020تک تعلیم مکمل کرنے والے سات سو طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 50طلباء و طالبات میں میڈل تقسیم کئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے