ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) بٹ خیلہ ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ہسپتال کے سامنے ایک شخص نے تن تنہا روڈ بلاک کردیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،سرکاری گاڑی سمیت ڈیوٹی اور مریضوں کو لانے والی گاڑیوں کو بھی ہسپتال گیٹ پر روک دیاگیا۔رات گئے بیمار بچے کو شدید حالت میں ہسپتال لے آیا لیکن ابھی تک بچے کے معائنے کے لیے کوئی ڈاکٹر نہیں آیا۔ ہسپتال عملہ بچے کو سوات یا پشاور منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن یہ اتنا بڑا ہسپتال کس کام کا،غریب کو انسان نہیں سمجھاجاتا مٹکنئی سے تعلق رکھنے والے متاثرہ شخص کی دہائی ڈی سی اور اے سی کے آنے تک روڈ بلاک ہوگاہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے متاثرہ شخص کا مطالبہ