ملاکنڈ (نمائندہ مانند) یوکرین کے شہر کیف میں میڈیکل یونیورسٹی میں زیرتعلیم ضلع ملاکنڈ کے علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے پانچ طلباء مبین نثار,شہزادہ,عمردرویز,صمدخان اور اسامہ بھی پھنس گئے ہیں طالب علموں کے والدین نے حکومت پاکستان سے اپنے بچوں کی بحفاطت پاکستان واپسی میں مدد کی اپیل کی ہے زیرتعلیم طالب علموں کے و الدین کا کہناہےکہ یوکرین اور روس کے مابین جنگ کے باعث ہمارے بچے پھنس کر شدید مشکلات میں ہیں دیگر ممالک نے پہلے ہی اپنے طلباء کو یوکرین سے نکال لیا تھا پاکستانی سفارتخانہ اپنے طلباءکی کسی قسم کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں  انہوں نے کہا کہ ہمارے بچے ہم سے واٹس ایپ پر رابطے کرکے اپنے مشکلات کے بارے میں اگاہ کرتے ہیں جسکی وجہ ہم انتہائی پریشان ہے طالب علموں کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ کے باعث ایک تہہ خانے میں پناہ لیکر زندگی بچانے کی کوشش کررہے ہیں محصور پاکستانی طالب علموں اور انکے والدین نے وزیراعظم عمران خان سےیوکرین سے پاکستان پہنچانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے