کیف (مانند نیوز ڈیسک) روس فوجی نے یوکرین کے دارلحکومت کیف پر چاروں طرف سے حملہ کردیا۔ شہرکے مختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے چاروں طرف سے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں، کیف کے مرکز سے کچھ دور سے توپوں کے گرجنے کی آوازیں سنائی دیں۔ کیف کے چڑیا گھر اور شلیا ؤکا کے علاقے میں 50سے زائد دھماکوں اور گولہ باری کی اطلاعات ملیں، کیف کے علاقے ٹروئیشچینا کے پاور اسٹیشن پر روس نے 24گھنٹوں کے دوران دوسرا حملہ کیا، یوکرین کی حکومت کی جانب سے دارالحکومت کیف کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادو میر زیلنسکی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کیف میں موجود ہے اور ملک کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔