نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین کے خلاف جنگ روکنے کی قرار داد ویٹو کردی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی اور فوجوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سلامتی کونسل کے 15میں سے 11اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تاہم چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹریس نے کہا کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے، امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر نے کہا کہ یورپ ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے زیادہ تیزی اور طاقت کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے یورپ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کے پاس روس کی جارحیت روکنے کیلئے کافی طاقت موجود ہے اس کا استعمال کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے