الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ رانیال خستہ حال پل سے دو بچیاں خان خوڑ میں جاگرنے سے شدید زخمی،سیدو شریف سوات منتقل۔اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔سوشل میڈیا پر خستہ حال پل کی تصویریں اور بیانات وائرل،پی ٹی آئی اور لیگی سوشل میڈیا امنے سامنے۔ایک دن پہلے سوشل میڈیا پر خستہ حال پل کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے انتظامیہ کو فوراََ پل کی مرمت کی ہدایت کی تھی تاہم پیش رفت میں سست روئی کے نتائج اتوار کو نکل گئے۔رانیال گاؤں سے تعلق رکھنے والی دو کمسن بچیاں رومیسا اور حمیمہ جو سگی بہنیں تھی خستہ حال پل سے گزر رہی تھی کہ خان خوڑ میں جاگِری،شدید زخمی حالات میں سیدوشریف سوات منتقل کردئے گئے۔