سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات ڈی کلاس غیر قانونی اڈوں کیخلاف ٹرانسپورٹروں کااحتجاجی مظاہرہ،تحصیل بابوزئی سمیت ڈویژن بھر سے غیر قانونی اڈے فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ، سڑکوں پر خود ساختہ اسٹینڈز اور سواریاں اُٹھانے پر پابندی عائد کی جائے اور ڈی کلاس اڈوں کے گاڑیوں کوسی کلاس میں جگہ دینے سے گریز کیا جائے اور اس ضمن میں سیکشن 261 موٹر وہیکل کی پاسداری کی جائے،اگر غیر قانونی اڈوں کاخاتمہ نہیں کیا گیا تو بھر پور احتجاج اور پہیہ جام کرینگے، مطالبات کے حق میں آخری حد تک جانے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے کابینہ اور جملہ ٹرانسپورٹروں نے ڈی کلاس غیر قانونی اڈوں کے قیام اور سڑکوں پر سواریاں اُٹھانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو وہ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ٹرانسپورٹروں نیجنرل بس اسٹینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی اس موقع پر سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچا، میاں محمد اقبال، افضل خان، نصری خان اور دیگر مقرریننے کہا کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں لیکن ہم پر غیر قانونی اقدامات مسلط کئے جا رہے ہیں ڈی کلاس غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے ہر گز منظور نہیں ہے ہم اس کی بھر پور مذمت اور مزاحمت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جگہ جگہ خود ساختہ اسٹینڈز قائم کئے گئے ہیں جہاں سے سواریاں اُٹھائی جا رہی ہے جس پر حکام اور متعلقہ پولیس نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر سمیت تحصیل بابوزئی میں ڈی کلاس غیر قانونی اڈے فوری بند کئے جائیں، ڈی کلاس اڈوں کی گاڑیوں کو سی کلاس میں جگہ دینے سے بھی گریز کیا جائے کیونکہ یہ قانون کے بالکل خلاف ہے اس حوالے سے ہائی کورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے