لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پاک بھارت آبی تنازعات پر آج(منگل کو) ہونے والے مذاکرات کیلئے بھارتی آبی ماہرین کا 10رکنی وفد واہگہ کے راستہ لاہور پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات پر اجلاس آج(منگل کو) منعقد کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے۔پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ پاکستانی کمشنر انڈس واٹر کمیشن نے کہا کہ پاکستان کو چناب پر 624میگا واٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراض ہے، مقبوضہ کشمیر میں دریائے پونچھ پر 15 میگا واٹ کے مانڈی منصوبے پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض کیا جائے گا، پاکستان دریائے سندھ پر 19میگاواٹ کے ٹربوک شیوک منصوبے پر اعتراض اٹھائے گا،انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان منصوبے کے ڈیزائن پر اور دریائے سندھ پر ہی ساڑھے18 میگاواٹ کے سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی بات ہوگی۔بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو بھارت روانہ ہوجائے گا۔