سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سہولیات بروائے کار لارہے ہیں، ضلع بھر میں مہم کامیابی سے جاری ہے، سوات میں پولیو مہم کے دوران 525592 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران 1718 موبائل ٹیمز، 85 فیکس اور 8 رومنگ ٹیمیں، 5 ڈی پی سی آر کور ممبرز، 22 ڈی پی ایم ٹیز، 97یو سی ایم اوز، 394اے ائی سیز، 164ٹی ٹی ایمز اور 66 ٹرانسیٹ ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں جاری پولیو مہم کے سلسلے میں تحصیل کبل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم خان نے پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت خان کے ہمراہ پولیو مہم کا جائزہ لیا جبکہ پولیو مہم میں خود بھی حصہ لیا اور ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے۔ دورہ کے موقع پر ڈی ایچ او سوات نے والدین سے اپیل کی کہ اگر کسی وجہ سے بچوں کو پولیو قطرے نہیں پہنچ پاتے تو والدین فوری طور پر ڈی ایچ او افس سے رابطہ کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے۔