سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات اور کالام فارسٹ رینج میں شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے جس میں پچھلے ہفتے کے دوران سوات رینج میں 3958 اور کالام رینج میں 54 مختلف پودے لگائے گئے جبکہ سوات رینج میں 4725 اور کالام رینج میں 11300 پودے تقسیم کئے گئے۔ ضلعی محکمہ جنگلات کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق شجرکاری کے سلسلے میں پھلدار اور غیر پھلدار پودے لگائے جارہے ہیں۔ مہم میں عوامی شرکت یقینی بنانے کے لئے پودے مفت تقسیم بھی کئے جارہے ہیں۔ غیر چھلدار پودوں میں چیر، دیودار، پرشئین پائین، چینار اور بوٹل برش پلانٹ اور تقسیم کئے گئے جبکہ تقسیم کئے گئے پھلدار پودوں میں خوبانی، آلوچہ، اورینج، پیچ، اولوو اور پلم شامل ہیں۔ شجرکاری کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور محکموں کے آفیسرز کے ساتھ ساتھ سوات یونیورسٹی، پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلباء بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے پودے لگا رہے ہیں۔ مہم میں خواتین کی شرکت کے مدنظر بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔