کراچی (مانند نیوز ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی پر بھرپور ردعمل کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے بحری مشق سی اسپارک 2022 کے دوران بحری جہازوں، کوسٹل اور کریکس کے علاقوں اورماڑہ، سجاول اور شاہ بندر میں نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ امیرالبحر نے کھلے سمندر میں پی این ایس طغرل اور طارق کا دورہ بھی کیا اور مشق کی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران چیف آف دی نیول سٹاف نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کہ امیر البحر نے ملکی سمندری حدود کے دفاع میں افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن اور عزم کو بھی سراہا۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی پر بھرپور ردعمل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے