لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے، ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔وزیراعلی عثمان بزدار نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت امن کی ثقافت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے     کی مناسبت سے اپنے بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔عثمان بزدار نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے اور بلوچستان تہذیب و تمدن کا مسکن رہا ہے، بلوچ کلچر ڈے کی طرح دیگر ثقافتوں کے دن بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے