اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال میں پہلی بار غریب کو سہولت دی،اب ہمیں آٹا، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاہیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہوسکے، عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیرجانبدارخارجہ پالیسی چلارہے ہیں، ہمیں نئے دورکے مطابق ہم آہنگ ہونا ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ  رشید نے کہاکہ وزیراعظم نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت کم  کی، ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ غریب کو عمران خان نے سہولت دی جو بڑی بات ہے، اب ہمیں آٹا، گھی اور چینی پر بھی رعایت دینی چاہیے تاکہ زندگی میں سہولت پیدا ہوسکے۔انہوں  نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھا کام کیا اس کی تعریف کرنی چاہیے، ہمیں اپنے اور آپ کے وزیراعظم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ پر شیخ رشید نے کہاکہ بلاول والا لانگ مارچ اپنا ہی لانگ مارچ ہے اس کی خیر ہے، بلاول کو اسلام آباد آنے دیں ٹھیک ہے،شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے لانگ مارچ پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے شعر کہا کہ یوں رو رو کے اشکوں کی آبرو نہ گنواگھر کی بات ہے گھر میں ہی رہے تو اچھا ہےوزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیرجانبدارخارجہ پالیسی چلارہے ہیں، ہمیں نئے دورکے مطابق ہم آہنگ ہونا ہوگا، یوکرین اور دیگر ممالک میں جوہورہا ہے وہ ہمارے سامنےہے۔ 24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے اس کا ہماری حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے، ہندوستان نے سازش کرکے نیوزی لینڈ کا دورہ ناکام بنایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے