پبی (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر پشاور ڈویڑن پشاور ریاض خان محسود کا ضلع نوشہرہ میں مصروف دن گزرا اور مختلف مقا ما ت کے دورے کئے کمشنر پشاور ڈویژن پشاور ریاض خان محسود کا ضلع نوشہرہ کا دورہ, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچنے پر کمشنر پشاور ڈویژن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے افسران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز, اسسٹنٹ کمشنرز, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کمشنر پشاور ڈویڑن کو ضلعی انتظامیہ کے افسران, سٹاف اور دیگر عملے کا تعارف کیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے کمشنر پشاور ڈویڑن کو ضلعی نوشہرہ کی تاریخی پہلوں, محل وقوع,جغرافیہ, اہم صنعتی یونٹ,اہم سیاحتی مقامات, انتظامی پروفائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں کمشنر پشاور ڈویڑن جناب ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ محمد عمرخان اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور کے ہمراہ رشکئی سپیشل اکنامک زون میں واقع سینچری سٹیل کا دورہ کیااور وہاں محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ کے ہدایات کی روشنی میں پراجیکٹ میں کام کرنیوالے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ پراجیکٹ منیجر سینچری سٹیل نے کمشنر پشاور ڈویڑن کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ اور نیکٹا کی جانب سے جاری کردی غیرملکیوں کی سیکورٹی ایس اوپیز/پروٹوکول کیمطابق پراجیکٹ میں کام کرنیوالے غیرملکیوں کی سییکورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں کمشنر پشاور ڈویڑن نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کے ہمراہ براستہ جی ٹی روڈ عسکری سیمنٹ فیکٹری نظامپور کا بھی دورہ کیا اور وہاں بھی محکمہ امور داخلہ خیبرپختونخواہ اور نیکٹا کی جانب سے جاری کردی غیرملکیوں کی سیکورٹی ایس اوپیز/پروٹوکول کیمطابق پراجیکٹ میں کام کرنیوالے غیرملکیوں خصوصا چا?نیز عملے اور انجین?رز کی سییکورٹی کیل?ے کی جانیوالے اقدامات کا تفصیلی جا?زہ لیا۔ جنرل منیجر عسکری سیمنٹ لمیٹیڈ اور سیکیورٹی انچارج عسکری سیمنٹ لمیٹیڈ نے کمشنر پشاور ڈویڑن کومحکمہ امور داخلہ خیبرپختونخواہ اور نیکٹا کی جانب سے جاری کردی غیرملکیوں کی سیکورٹی ایس اوپیز/پروٹوکول کیمطابق عسکری سیمنٹ لیمیٹیڈ میں کام کرنیوالے غیرملکیوں خصوصا چائنیز عملے اور انجینئرز کی سیکورٹی کیلئے کی جانیوالے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر پشاور ڈویڑن پشاور جناب ریاض خان محسود نے جنرل منیجر عسکری سیمنٹ لمیٹیڈ اور سیکیورٹی انچارج عسکری سیمنٹ لمیٹیڈ کو غیر ملکیوں, چائنیز انجینئیرز کی سیکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے اور نیکٹا اور محکمہ امور داخلہ خیبرپختونخواہ کی ایس اوپیز اور پروٹوکول پر من وعن عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں کمشنر پشاور ڈویڑن نے وائلڈ لائف پارک نظامپور کا بھی دورہ کیا اور ڈویڑنل وائلڈ لائف آفیسر وائلڈ لائف ڈویڑن نوشہرہ میڈم مناہل وھاب سے وائلڈ پارک کی تزئن ورائش اور پارک میں موجود وائلڈ لائف کے بارے میں بریفنگ لی۔ کمشنرپشاور ڈویڑن نے منگلوٹ وئلڈ لائف پارک کو سیاحتی مقام بنانے اور سیاحوں کیلئے پرکشش مقام بنانے کیلئے ڈویڑنل آفیسر وائلڈ لائف ڈویڑن نوشہرہ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر تجاویز دینے کی ہدایت کردی تاکہ صوبائی حکومت کیساتھ پارک کی تزئین وآرائش اور ایک سیاحتی مقام بنانے کیلئے فنڈز اور سپانسرز کا بندوبست کیا جاسکے