پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد کینٹ جیسے حساس ایریا پشتہ خرہ اور نواحی علاقہ شاہ پور میں اسلحہ نمائش میں ملوث ہیں۔ گرفتار افراد میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کی نشاندہی پشاور پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم نے کی تھی۔ پانچوں ملزمان کفایت ولد اسماعیل، رحیم خان ولد رسول، انعام ولد عبدالقیوم، داود ولد خطیب گل اور بلال ولد بہادر نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ نمائش میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔