پشاور (مانند نیوز دیسک) تھانہ گلبرگ پولیس نے حجروں، گھروں اور تجارتی مراکز  سے سولر سسٹم، بیٹریاں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم خان ولد حاجی آدم خان نے تھانہ گلبرگ پولیس کو حجرہ سے بیٹریاں، سولر اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ نے واردات میں ملوث اصل ملزم اکرام ولد داؤد شاہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز نوتھیہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران سولر، سی سی ٹی وی کیمروں، بیٹریاں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ اشیاء کا لین دین کرنے والے ریسیور کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔ ملزم سے ابتدائی طور پر متعدد قیمتی مسروقہ اشیاء برآمد کر لی گئیں جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے