پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ گلبہار پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان کو اطلاع ملی تھی کہ جنرل بس اسٹینڈ لاہور اڈہ میں ایک مشکوک ملزم موجود ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور ولد عبد الغفار کو حراست میں لے کر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک لاکھ 90 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی۔ ملزم کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کے لین دین کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔