لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی نہ کوئی ایجنڈا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا، عدم اعتماد کا تماشا رچا کر ترقی کا سفر روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ استعفوں،آر پاراورمارچ کی ناکامیاں اپوزیشن کے ماتھے پر لکھی جاچکی ہیں۔  اپوزیشن کو عدم اعتماد کی ایک اورشکست کیلئے تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اوراتحادی ایک پیج پر ہیں،اپوزیشن نے پورا زورلگا کر دیکھ لیا لیکن حکومتی اتحاد میں دڑاڑیں نہیں ڈال سکی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اب چھانگامانگا یا مری کی سیاست نہیں چلے گی، صرف ترقی اورعوام کی خوشحالی کی سیاست ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے