لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلائیں گے۔اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت گذشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی اربوں روپے کا رمضان پیکیج دے گی جس کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں رمضان بازار لگائے جائیں گے، آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی، زرعی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں ارزاں نرخوں پر صارفین کو دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، رمضان بازاروں اور سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازاروں کو ماہ شعبان کے آخری ہفتے سے فنکشنل کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے، میں خود رمضان بازاروں کے دورے کروں گا جبکہ صوبائی وزرا اور سیکرٹریز بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مشن میں رمضان بازاروں کے دورے کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے