اسلام آباد(نمائندہ مانند)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے 6 مارچ 2022 کو جڑواں شہروں کی عوام کے لیے گلبرگ گرینز اسلام آباد میں اپنے نئے تعمیر شدہ کیمپس کے لیے کیمپس راؤنڈ اپ کا اہتمام کیا ۔ والدین اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے بنائے گئے پہلے خواتین کیمپس کا دورہ کیا، یہ اقدام خواتین کو اسلام کی حقیقی روح اور اعلیٰ اخلاقی اقدار سے وابستہ پیشہ ور افراد میں تبدیل کرکے انہیں با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
تقریب کے دوران، طالبات اور ان کے والدین کو کیمپس کی سہولیات، ممتاز پروگرام، اور جدید طبی آلات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو طالبات کے تعلیمی تجربے اور روشن مستقبل کے امکانات کو تشکیل دے سکتے ہیں ۔ تقریب میں ڈپٹی وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، ڈاکٹر یاور حیات نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس نئے اقدام کے پیچھے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وژن اور مشن کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آل فیمیل کیمپس خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم اور یونیورسٹی کے ماحول میں اسلامی اخلاقی اقدار کے فروغ کے حوالے سے لوگوں کی رائے کو تبدیل کرنے کی قومی کوشش کا حصہ ہے ۔
ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر اصغر خان نے اسلام آباد میں آل فیمیل کیمپس کی ضرورت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلامی نظریے کے مطابق خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے تا کہ وہ ایک پاکستانی خاتون کی حیثیت سے اپنی سماجی ذمہ داری کو تسلیم کریں اور زندگی کے ہر شعبے میں سبقت لے جائیں ۔ شرکاء نے پاکستانی طالبات کو اسلامی ماحول میں جدید تعلیم فراہم کر کے ، مواقع کے فرق کو کم کرنے میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا ۔ اس تقریب میں آفیشل فوڈ پارٹنر مشہور فاسٹ فوڈ بر