پبی (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل انتظامیہ جہانگیرہ اور جی آئی زیڈکی جانب سے منتخب خواتین کونسلرز کیلئے ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا  اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہوراور منتخب چیئرمین تحصیل جہانگیرہ کامران رازق خان خٹک کی جانب سیجی آئی زیڈکے تعاون سے تحصیل جہانگیرہ کے جملہ ویلج اور نائیبر ھوڈ کونسلز کے خواتین کونسلرز کیلئے آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ ایک روزی آگاہی سیشن خوشحال خان خٹک میموریل لائبریری ہال اکوڑہ خٹک میں منعقد کیا گیا جس میں منتخب مقامی مشران, سیشن میں GIZ  کی پبلک آفیئرز آفیسر مس ایمان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیشن میں منتخب خواتین کونسلرز کو موجودہ لوکل گورنمنٹ سیٹ اپ میں انکی ذمہ داریوں اور اختیارات کے حوالے سے آگاہی اور تربیت دے دی گئی تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریوں کو بروئے کار لاکر حقیقی عوامی نمائندگی کا حق اداکرسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے