چکدرہ( نمائندہ مانند )جماعت اشاعت التوحید وسنت کے مرکزی آمیر شیخ القران والحدیث و صدر وحدت المدارس پاکستان جناب حضرت مولانا محمد طیب طاہری صاحب نے ڈاکٹر صفت اللہ خان مروت ایسوسی ایٹ پروفيسر، شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کی خصوصی دعوت پر یونيورسٹی آف مالاکنڈ کا دورہ کیا۔قران اور سنت کی روشنی میں طلباءکی کردار سازی کے تناظر میں یونيورسٹی کے پروفيسر صاحبان اور انتظامی افسران کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی۔وائس چانسلر پروفيسر ڈاکٹر رشید احمد صاحب نے شیخ القران کی یونيورسٹی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور مستقبل قریب میں يونیورسٹی اور وحدت المدارس کے مابین مفاہمتی یاداشت اور دینی و دنیاوی تعلیم کے درميان ربط پیدا کرنے پر زور دیا ٠اجلاس میں ڈاکٹر عطاءالرحمان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، حنیف یوسفزئی،شعبہ سیاحت، ڈاکٹر صفت اللہ خان شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی اور پبلک ریلشن آفیسر ڈاکٹر مراد علی شعبہ پولیٹیکل سائنس نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے