لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کے گڑھے میں خود گرے گی، اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن نے قومی مفادات کو دا ؤپر لگایا ہوا ہے۔اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں، عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کرنکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے، اپوزیشن کو ملک کو خیال ہے نہ عوام کا، اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن نے قومی مفادات کو دا ؤپر لگایا ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے