لاہور (مانند نیوزڈیسک) وزیراعظم عمرا ن خان نے گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنے پر زوردیا ہے۔تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مشن لئے وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے ایوان وزیراعلی میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔ملاقات میں وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنے پر زور دیا اور پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے رابطے کا ٹاسک گورنر اور وزیراعلی کو سونپا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز میں عدم اعتماد سے نمٹنے کے بعد پنجاب میں فیصلے کیے جائیں گے، اہم بیٹھک میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ترین اور علیم خان گروپ سمیت ق لیگی ارکان سے روابط رکھے جائیں تاکہ بہتر فیصلہ ہوسکے۔
Governor Punjab Chaudhary Muhammad Sarwar and Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar called on Prime Minister Imran Khan in Lahore on 10th March, 2022.